مشہور اداکارہ نمرہ خان اغوا کیس کے متعلق ہوا نیا انکشاف

Kawish Poetry

 

کچھ دن پہلے پاکستانی شوبز کی  مشہور اداکارہ اداکارہ نمرہ خان نے اپنے مبینہ اغواء سے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جسکے بعد اب اس کیس پر پولیس کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔


Nimra Khan


اداکارہ نمرہ خان نے اپنی ویڈیو میں بتایا تھا کہ، اتوار کی رات انہیں کراچی کے ایک مشہور ہوٹل کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، جسے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ناکام بنایا تھا۔

اس کے بعد اس حوالے سے پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ، "اداکارہ خود مقدمہ درج نہیں کروانا چاہتیں، مگر ہم ملزم کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈی ایس پی درخشاں میشا نے کہا، ملزم کی شناخت کے لیے مزید سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہیں، جیسے ہی کوئی پختہ سبوت ملا تو فوری کاروائی کرینگے۔

یاد رہے اداکارہ نمرہ خان نے اپنی ویڈیو میں تفصیل سے بتایا تھا کہ وہ ہوٹل کے باہر اپنے گھر والوں کا انتظار کر رہی تھیں، تبھی تین آدمی آئے اور ان پر بندوق رکھی اور اغواء کرنے کی کوشش کی تھی، مگر بارش کی وجہ سے میں ان سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔