Manto Quotes
Saadat Hassan Manto (11 May 1912 - 18 January 1955) was an Indian writer, playwright and author born in Ludhiana, India.
Saadat Hassan Manto was known for writing about the harsh realities of society that no one dared to talk about.
Here are some quotes from Saadat Hassan Manto that will come in handy in your life.
manto quotes |
میں تہذیب و تمدن اور سوسائٹی کی چولی کیا اتاروں گا جو ھے ہی ننگی۔
محبت تو جذبوں کی امانت ھے فقط بستر کی سلوٹ زدہ چادر پر گزارے جانے والے چند بدبودار لمحے محبت نہیں کہلاتے۔
میں بغاوت چاہتا ھوں ہر اس فرد کے خلاف بغاوت چاھتا ھوں جو ھم سے محنت کرآتا ھے مگر اسکے دام ادا نہیں کرتا۔
پہلے مذہب سینوں میں ھوتا تھا آجکل ٹوپیوں میں ھوتا ھے سیاست بھی اب ٹوپیوں میں چلی آئی ھے زندہ باد ٹوپیاں۔
ویشیا اور با عصمت عورت کا مقابلہ ہرگز نہیں کرنا چاہیے ان دونوں کا مقابلہ ہو ہی نہیں سکتا ویشیا خود کماتی ھے اور باعصمت عورت کے پاس کما کر لانے والے کئی موجود ھوتے ھیں۔
اگر ایک ھی بار جھوٹ نہ بولنے اور چوری نہ کرنے کی تلقین کرنے پر ساری دنیا جھوٹ اور چوری سے پرہیز کرتی تو شاید ایک ھی پیغمبر کافی ھوتا۔
ویشیاوں کے عشق میں ایک خاص بات قابلِ ذکر ھے ان کا عشق ان کے روز مرہ کے معمول پر بہت کم اثر ڈالتا ھے۔
یہ لوگ جنہیں عرفِ عام میں لیڈر کہا جاتا ھے سیاست اور مذہب کو لنگڑا لولا اور زخمی آدمی تصور کرتے ھیں۔
یاد رکھیے وطن کی خدمت شکم سیر لوگ کبھی نہیں کر سکیں گے وزنی معدے کے ساتھ جو شخص وطن کی خدمت کے لئے آگے بڑھے اسے لات مار کر باہر نکال دیجئے۔
میں تو بعض اوقات ایسا ہی محسوس کرتا ھوں کہ حکومت اور رعایا کا رشتہ روٹھے ہوئے خاوند اور بیوی کا رشتہ ھے۔
جس طرح باعصمت عورتیں ویشیاؤں کی طرف حیرت اور تعجب سے دیکھتی ھیں ٹھیک اسی طرح وہ بھی ان کی طرف اسی نظر سے دیکھتی ھیں۔
مضمون نگار دماغی عیاش نہیں افسانہ نگار خیراتی ہسپتال نہیں ھے ھم لوگوں کے دماغ لنگر خانے نہیں ھیں۔