100+ Best Of Hazrat Wasif Ali Wasif Quotes In Urdu

wasif ali wasif quotes, wasif ali wasif quotes in urdu, wasif ali wasif quotes about love, hazrat wasif ali wasif quotes, wasif ali wasif quotes in en
Kawish Poetry

 Wasif Ali Wasif Quotes



Hazrat Wasif Ali Wasif was born on January 15, 1929 in the subcontinent. Wasif Ali Wasif died on January 18, 1993 in Pakistan. Wasif Ali Wasif was a teacher, writer, poet and Sufi intellectual. He is known for his unique literary style. We are presenting below the famous sayings of Wasif Ali Wasif.



wasif ali wasif quotes
wasif ali wasif


Jo kisi maqsad ke liye marte hain wo marte nahin hain aur jo be maqsad jite hain wo jite nahin hain.

جو کسی مقصد کے لئے مرتے ہیں، وہ مرتے نہیں ہیں، اور جو بے مقصد جیتے ہیں، وہ جیتے نہیں ہیں۔


wasif ali wasif quotes


Fani ki mohabbat fanaa paida kar degi, baki ki mohabbat baka paida karegi.

فانی کی محبت فنا پیدا کر دے گی، باقی کی محبت بقا پیدا کرے گی۔


wasif ali wasif quotes


Duniya ke andar sabse bada insaaf ye hai ke ye duniya guna ke mutalashi ke liye guna deti hai, aur fazil ke mutalashi ko fazl deti hai.

دنیا کے اندر سب سے بڑا انصاف یہ ہے کہ یہ دنیا گناہ کے متلاشی کے لئے گناہ دیتی ہے، اور فاضل کے متلاشی کو فضل دیتی ہے۔


wasif ali wasif quotes


Jisko sadakat aur naiki ka safar karne ki khwahish hai wo jaan le kah ye manzoori ka elaan hai jisko manzoor nahin kiya jata usko ye shauk hi nahin milta.

جس کو صداقت اور نیکی کا سفر کرنے کی خواہش ہے، وہ جان لے کہ یہ منظوری کا اعلان ہے، جس کو منظور نہیں کیا جاتا، اسکو یہ شوق ہی نہیں ملتا۔


wasif ali wasif quotes


Jo aadami maut se nahin nikal sakta wo khuda se kaise nikal sakta hai.

جو آدمی موت سے نہیں نکل سکتا، وہ خدا سے کیسے نکل سکتا ہے۔


wasif ali wasif quotes


Apni hasti se jyada apna naam na phailao nahin to pareshan ho jaaoge.

اپنی ہستی سے زیادہ اپنا نام نہ پھیلاؤ نہیں تو پریشان ہو جاؤ گے۔




Door ka koi makaam aisa nahin hai jo kareeb na a sake.

دور کا کوئی مقام ایسا نہیں ہے جو قریب نہ آ سکے۔




حق کیا ہے، استعداد کے مطابق حاصل، احسان کیا ہے حق سے زیادہ حاصل، محرومی کیا ہے حق سے کم حاصل۔




Aansu qurb ka saboot hain jab ruuh ka ruuh se vishal hota hai to aapko aansu a jaate hain.

آنسو قرب کا ثبوت ہیں، جب روح کا روح سے وصال ہوتا ہے تو آپ کو آنسو آجاتے ہیں۔




Munafiq vo hai jo Islam se mohabbat kare aur muslmanon se nafrat.

منافق وہ ہے جو اسلام سے محبت کرے اور مسلمانوں سے نفرت۔




آپ کے سانس گنتی کے مقرر ہو چُکے ہیں، نہ کوئی حادثہ آپ کو پہلے مار سکتا ہے، نہ کوئی حفاظت آپ کو دیر تک زندہ رکھ سکتی ہے۔




جھوٹے معاشرے میں عزت کے نام سے مشہور ہونے والا آدمی دراصل ذلت میں ہے۔




معاشرے انسان کو جنم دیتے ہیں، اور انسان معاشرے کو جنم دیتا ہے۔




ادب ہی قرآن کا حافظ ہوتا ہے، جس نے قرآن کا ادب کیا وہی اس کا حافظ ہے، اگر ادب نہ ہو تو قرآن سینے سے صاف ہو جائے گا۔




پسندیدہ چیز سے جدائی موت ہے، جن کی پسندیدہ چیزیں مُوت سے پرے ہیں اُن کو مرنا آسان ہے، جن کی پسندیدہ چیزیں یہاں رہ جائیں گی، اُن کے لیے مُوت مشکل ہے۔




غصہ ایسا شیر ہے جو تمہارے مستقبل کو بکرا بنا کر کھا جاتا ہے۔




جب موت سے پہلے موت کا مقام سمجھ آ جائے تو موت کے بعد ملنے والے انعام موت سے پہلے ملنا شروع ہو جاتے ہیں۔




چور ضرورت کا نام ہے بندہ اندر سے برا نہیں ہوتا، ضرورت ہی برا کرتی ہے اور ضرورت ہی نیک کرتی ہیں ضرورت نکال دو بندہ ٹھیک۔




کسی پسندیدہ چیز کے چھن جانے یا کسی نا پسندیدہ چیز کے آ جانے کو خوف کہتے ہیں۔




اولاد کو زمانہ جدید کے مطابق تعلیم دو، تاکہ رزق کما سکیں اور دین کا علم دو تاکہ وہ برباد نہ ہو جائیں۔



 



وجود گھوڑا ہے، اور روح اسکی سوار، گھوڑا لاغر نہیں ہونا چاہیے کہ روح بیچاری پریشان ہو جائے اور گھوڑا خود سر نہ ہو کہ روح کو گرا کر چلا جائے۔




تنکے کو بھی حقیر نہ سمجھو ورنہ وہ تمہاری آنکھ میں پڑ جائے گا۔




اگر تمہیں پتا چل جائے کہ تمہارا رزق اللہ کے پاس ہے، تو پھر رزق کی تلاش نہ کرو بلکہ اللہ کی تلاش کرو جس کے پاس تمہارا رزق ہے۔




جہاں دو راستے ہوتے ہیں وہاں سوچ آتی ہے جس آدمی کے پاس راستہ ہی ایک ہو، اسے سوچنے کی ضرورت ہی کوئی نہیں۔




دشمن گھر میں آجائے یا دوست گھر سے چلا جائے، دونوں حالتوں میں مصیبت ہے۔




مغربی تہذیب اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی ہے، ان کی کوئی لذت ایسی نہیں رہ گئی جو گناہ نہ ہو۔




کبھی بادشاہ بننے کی دعا نہ کرو، ورنہ دعا کے ذریعے حاصل ہوجانے والی بادشاہی کے اندر اگر کوئی ظلم اور تلخی ہوئی تو اس کے ذمہ دار تم ہو گے۔




ایک آدمی دلیری سے سچ بات کرنے لگ جائے تو باقیوں کا چھپا ہوا سچ ظاہر ہو جائے گا۔


wasif ali wasif quotes


دین سے اس طرح محبت کرو، جس طرح دنیا دار دنیا سے محبت کرتا ہے۔




 بہت سارے سوالات سے نکل کر انسان جب ایک سوال میں داخل ہو جاتا ہے تو اس کا سفر واضح ہو جاتا ہے۔


wasif ali wasif quotes


جب تک کوئی آپ سے نہ پوچھے مبلغ نہ بنو۔


wasif ali wasif quotes


جن لوگوں نے اللہ کو یاد رکھا لوگوں نے ان کی زندگی کے بعد بھی ان کو یاد رکھا۔



جس چیز کو ہم باعثِ عزت سمجھ رہے ہیں، اس کی موجودگی میں لوگ ذلیل ہیں۔



جب آپ اپنے ماضی کو حال پر فوقیت دیتے ہیں تو آپ مذہبی آدمی بن جاتے ہیں، جب مستقبل کو فوقیت دیتے ہیں تو پھر سائنسی آدمی بن جاتے ہیں، سائنس ماضی سے نجات پاتی ہے، جب کہ مذہب ماضی کی طرف رجوع کرتا ہے۔


جو تمہیں اچھا لگتا ہے، تم بھی اسے ضرور اچھے لگتے ہو۔


گناہ ہر وہ عمل ہے، جو تمہارے لیے نقصان دے ہے۔



جب تک یہ پتا نہ ہو کہ آرزو صحیح ہے یا غلط تو اس کا پورا نہ ہونا بری بات نہیں، اچھی آرزو انعام ہے چاہے پوری نہ ہو۔



آج کل مفاد پرست کے پاس اپنے مفاد کا تحفظ سیاست کے علاوہ اور کوئی نہیں۔


زندہ رہنا چاہو تو موت قیامت ہے، اور مرنا چاہو تو زندگی قیامت ہے۔



قائم ذات سے محبت کرو گے تو تم بھی قائم ہو جاؤ گے۔



غرور اس صفت کو کہتے ہیں، جو مٹ جائے یا مٹ سکے۔



اللہ کا جلوہ اگر طور کے درخت سے بول سکتا ہے، تو کیسے ممکن ہے کہ انسان سے نہ بول سکے۔



جو شخص کہتا ہے میں کل خوش ہو جاؤں گا وہ کبھی خوش نہیں ہوگا۔



سخی تب سخاوت کر سکے گا جب سائل بھی موجود ہو۔



گدا گر وہ ہوتا ہے، جو ہر روز ایک مقام پر ایک جیسی صدا لگاتا ہے۔



سورج کو نمایاں ہونے کے لئے تاریکی درکار ہے۔



جتنے عظیم لوگ تھے وہ غیر عظیم زمانوں میں آئے۔



جھوٹا آدمی اگر سچ بھی بولے تو وہ سچ بے اثر ہو جائے گا۔


خوراک تھوڑی کھائیں تو طاقت ملے گی، وہی خوراک اگر زیادہ کھائیں تو طاقت چھن جائے گی۔



اگر علم عمل کا شاہد نہ ہو تو علم حجاب اکبر ہے۔



چھوٹی نیکی کو کبھی چھوٹی نیکی نہ سمجھنا اور چھوٹے گناہ کو کبھی چھوٹا نہ سمجھنا۔



بدی کا موقع ہو اور بدی نہ کرو تو یہ بہت بڑی نیکی ہے۔



پیسہ آتا ہے غرور دینے کے لیے، اور جاتا ہے مسکینی دے کر۔



شیطان اس لئے شیطان بنا کہ اس نے عبادت کو تو مانا لیکن معبود کو نہیں مانا۔



ہم خیال لوگ ہمسفر ہو جائیں تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔



بیٹا میرے بعد گھر میں ایسے رہنا، جس طرح میری مو جودگی میں رہتے ہو۔


بولنے والی زبان سننے والے کان کی محتاج ہے۔



ضمیر کی آواز نہ تو ظاہری زبان سے دی جاتی ہے، اور نہ ہی ان کانوں سے سنائی دے سکتی ہے۔



عجائباتِ دہر میں سب سے بڑا عجوبہ آنکھ ہے۔



انسان اپنا بہت کچھ بدل سکتا ہے حتی' کہ شکل بھی تبدیل کر سکتا ہے لیکن وہ فطرت نہیں بدل سکتا۔



دنیا میں سب سے آسان کام نصیحت کرنا ہے، اور سب سے مشکل کام نصیحت پر عمل کرنا ہے۔


     Read More...


  • Tahzeeb Hafi


  • Sagar Poetry


  • Saghar Siddiqui


  • Munir Niazi


  • Parveen Shakir


  • Amjad Islam Amjad


  • Allama Iqbal


  • Khalil Ur Rehman Qamar


  • Mir Taqi Mir


  • Mirza Ghalib

  • Ahmad Faraz

  • Mohsin Naqvi


  • Sad Poetry

  • Urdu Ghazal

  • Urdu Poetry

  • Love Poetry