Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi, Mohsin Naqvi Poetry

two lines poetry of mohsin naqvi, mohsin naqvi famous poetry, mohsin naqvi poetry, mohsin naqvi sad poetry, mohsin naqvi islamic poetry and ghazals
Kawish Poetry

Syed Mohsin Naqvi was the son of Syed Chirag Hussain. Mohsin Naqvi was a famous Urdu poet from Pakistan. He belonged to Syed family. Mohsin Naqvi was born in Dera Ghazi Khan, Pakistan. Mohsin Naqvi was an active member of Shia Muslim community. He is thought to have survived an earlier attempt to oust him following Mr Jiang's intervention.

His name was Ghulam Abbas in his childhood which he later abbreviated as Syed Ghulam Abbas Mohsin Naqvi or Mohsin Naqvi.

Mohsin Naqvi published several books of poetry during his lifetime. Mohsin Naqvi obtained his master's degree in Urdu from Punjab University Lahore. Mohsin Naqvi was an ardent poet.

Mohsin Naqvi was assassinated on January 15, 1996 at his residence in Lahore. He was buried in his hometown of Dera Ghazi Khan.


Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi


Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi


ہم نے یہ کہا تھا کہ انہیں پیار ہے ہم سے
ہم آج بھری بزم میں جھوٹے ہوئے مُحسن

Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi


کہاں ملے گی مثال میری سِتم گِری کی
کہ میں گُلابوں کے زخم کانٹوں سے سی رہا ہوں


Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi


یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسن
وہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تیری آنکھیں

Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi


شاخِ عریاں پر کھلا اِک پھول اس انداز سے
جس طرح تازہ لہو چمکے نئی تلوار پر

Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi


کل تھکے ہارے پرندوں نے نصیحت کی مجھے
شام ڈھل جائے تو محسن تم بھی گھر جایا کرو

Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi


ازل سے قائم ہیں دونوں اپنی ضدوں پہ مُحسن
چلے گا پانی مگر کِنارہ نہیں چلے گا

Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi


ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اسے بھی تھی
میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی


Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi


اب کے بارش میں تو یہ کارِ زیاں ہونا ہی تھا
اپنی کچی بستیوں کو بے نشاں ہونا ہی تھا

Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi poetry


یہ کس نے ہم سے لہو کا خِراج پھر مانگا
ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سُرخرُو کر کے

Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi poetry


گہری خاموش جھیل کے پانی کو یوں نہ چھیڑ
چھینٹے اُڑے تو تیری قبا پر بھی آئیں گے

Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi poetry


 ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کردے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رُو بھی لیا کر

Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi poetry


اب تک میری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتا
بھیگی ہوئی اِک شام کا منظر تیری آنکھیں

Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi poetry


تمہیں جب روبرو دیکھا کریں گے
یہ سوچا ہے بہت سوچا کریں گے

Two Lines Poetry Of Mohsin Naqvi
mohsin naqvi poetry


طبیبوں سے میں کیا پوچھوں علاج دردِ دل مُحسن
مرض جب زندگی خود ہو دوا کیسی دعا کیسی



Mohsin Naqvi Poetry
mohsin naqvi poetry


آسیب زدہ گھر کا میں وہ در ہوں مُحسن
دیمک کی طرح کھا گئی جسے دستک کی تمنا

Mohsin Naqvi Poetry
mohsin naqvi poetry


آج پھر چاند اُفق پر نہیں ابھرا محسن
آج پھر رات نہ گزرے گی سہانی اپنی



Mohsin Naqvi Poetry
mohsin naqvi poetry


ہے نمایاں تیرے جذبوں کی صداقت محسن
ایک ہی شخص کا برسوں تجھے پاگل رکھنا

Mohsin Naqvi Poetry In Urdu
mohsin naqvi poetry in urdu


اس کے میرے فاصلے محسن نہ پوچھ
بھول سے خوشبو جدا ہے اور بس

Mohsin Naqvi Poetry
mohsin naqvi poetry


ہوا کے ساتھ اڑ گیا گھر پرندوں کا محسن
کیسے بنا تھا گھونسلہ یہ طوفان کیا جانے

Mohsin Naqvi Famous Poetry
mohsin naqvi famous poetry

یوں اداسی ہے میرے سر پر مسلسل محسن

جیسے دل پر کوئی زخموں کا نشاں رہتا ہے


Mohsin Naqvi Poetry In Urdu Text



وہ اکثر دن میں بچوں کو سلا دیتی ہے اس ڈر سے

گلی میں پھر کھلونے بیچنے والا نہ آجائے 



وفا کی کون سی منزل پہ اس نے چھوڑا تھا

کہ وہ تو یاد ہمیں بھول کر بھی آتا ہے



صرف ہاتھوں کو نہ دیکھو کبھی آنکھیں بھی پڑھو

کچھ سوالی بڑے خوددار ہوا کرتے ہیں 



جب سے اس نے شہر کو چھوڑا ہر رستہ سُن سان ہوا

اپنا کیا ہے سارے شہر کا اِک ہی جیسا نقصان ہوا


 چنتی ہیں میرے اشک رتوں کی بھکارنیں

محسن لٹا رہا ہوں سرعام چاندنی



دشتِ ہستی میں شبِ غم کی سحر کرنے کو

ہجر والوں نے لیا رخت سفر سناٹا 



پلٹ کے آ گئی خیمے کی سمت پیاس میری

پھٹے ہوئے تھے سبھی بادلوں کے مشکیزے



جو دے سکا نہ پہاڑوں کو برف کی چادر

وہ میری بانجھ زمیں کو کپاس کیا دے گا 


 

کتنے لہجوں کے غلافوں میں چھپاؤں تجھ کو

شہر والے میرا موضوعِ سُخن جانتے ہیں 



موسمِ زرد میں ایک دل کو بچاؤں کیسے

ایسی رُت میں تو گھنے پیڑ بھی جھڑ جاتے ہیں



ہم اپنی دھرتی سے اپنی ہر سمت خود تلاشیں

ہماری خاطر کوئی ستارہ نہیں چلے گا 



وہ لمحہ بھر کی کہانی کہ عمر بھر میں کہی

ابھی تو خود سے تقاضے تھے اختصار کے بھی



کون سی بات ہے تم میں ایسی

اتنے اچھے کیوں لگتے ہو



کیوں تیرے درد کو دیں تہمت ویرانیِ دل

زلزلوں میں تو بھرے شہر اُجڑ جاتے ہیں 



لوگو بھلا اس شہر میں کیسے جئیں گے ہم جہاں

ہو جرم تنہا سوچنا لیکن سزا آوارگی



جن اشکوں کی پھیکی لو کو ہم بے کار سمجھتے تھے

ان اشکوں سے کتنا روشن اِک تاریک مکان ہوا



جو اس کو دیکھتے رہنے میں کٹ گئیں محسن

وہ ساعتیں بھی محیطِ حواس کتنی تھیں


اپنے خوابوں کو اندھیروں کے حوالے کر کے

ہم نے صدقہ تیری آنکھوں کا اتارا محسن



ایک تو تھا جسے غربت میں پکارا دل نے

ورنہ بچھڑے ہوئے احباب تو سب یاد آئے



محسن دلِ غریب کی ویرانیاں تو دیکھ

کیسا نگر تھا جو تیرے ہاتھوں اُجڑ گیا 



ورنہ یوں راس نہ آتے مجھے ویراں لمحے

سوچتا ہوں کہ تیرے غم میں کوئی بات تو ہے



اے بچھڑ کر نہ پلٹنے والے

تیرے رستے میں کھڑا ہے کوئی



وہ ایک دعا میری جو نامراد لوٹ آئی

زبان سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم



محسن مسرتوں کی طلب رائیگاں سمجھ

عالم کتابِ درد کا اِک باب ہی تو ہے



جو تیری زلف سے اترے ہوں مرے آنگن میں

چاندنی ایسے اندھیروں کا ادب کرتی ہے



بچھڑ کر تجھ سے کسی طور دِل بہل نہ سکا

نشانیاں بھی تیری میرے پاس کتنی تھیں



محسن وہ ڈھونڈتا تھا کسی پچھلی رات کو

آنکھیں ہوا کی زد میں تھی دامن تلے چراغ



کبھی وہ چاند جو پوچھے کہ شہر کیسا ہے

بُجھے بُجھے ہوئے لگتے ہیں بام و در کہنا



کتنے ظالم ہیں زندان کے نگہبان محسن

آنکھ لگتی ہے تو زنجیر ہلا دیتے ہیں 



خزاں میں بھی تو مہکتی غزل پہن کے ملا

مزاجِ یار تیری خوش لباسیاں نہ گئیں



میں شامِ غریباں کی اداسی کا مسافر

صحراؤں میں جیسے کوئی جگنو تیری آواز



عدل ہر وقت محبت میں طلب کرتے ہو

اَب میں بِکھرا ہوں اٹھاتے نہیں حصہ اپنا



ابھی کچھ دیر میں محسن وہ پتھر ٹوٹ جائے گا

میں اس کی سرد مہری پر محبت مار آیا ہوں



بولے تو سہی جھوٹ ہی بولے وہ بلا سے

ظالم کا لب و لہجہ دل آویز بہت ہے



شام ہوتے ہی چراغوں کی طرح جلتی ہیں آنکھیں

کیا کوئی چلا جائے تو یوں ہوتا ہے محسن



سیاہ رات میں جلتے ہیں جگنو کی طرح

دلوں کے زخم بھی محسن کمال ہوتے ہیں



پاس رہ کر بھی ہمیشہ وہ بہت دور ملا

اس کا اندازِ تغافل تھا خداؤں جیسا

                                                        


 کچھ وقت کی روانی نے ہمیں یوں بدل دیا محسن

وفا پر اب بھی قائم ہیں مگر محبت چھوڑ دی ہم نے



کوئی تو حبس ہوا سے یہ پوچھتا محسن

ملا ھے کیا اسے کلیوں کو بے نمو کر کے 



کئی رتوں سے میرے نیم وا دریچوں میں

ٹھہر گیا ہے ترے انتظار کا موسم


 

زمیں پہ رہ کے ستارے شکار کرتے ہیں

مزاج اہلِ محبت کا آسمانی ہے



تھام کر ہاتھ میرا ایسے وہ رویا محسن

کوئی کافر سے مسلمان ہوا ہو جیسے


  • Quotes in urdu


وہ مجھ سے کہیں بڑھ کے مصیبت میں تھا محسن

رہ رہ کے مگر اس کا دلاسا مجھے دینا

 


ٹھٹھرتی ہوئی شبِ سیاہ اور وہ بھی طویل تر

محسن ہجر کے ماروں پہ قیامت ہے دسمبر



میں اپنے اشک سنبھالوں گا کب تلک محسن

زمانہ سنگ بکف ہے تو شیشہ گر آنکھیں



شاید میرا وجود ہی سورج تھا___ شہر میں

میں بُجھ گیا تو کتنے گھروں میں جلے چراغ



خوشبو کے جزیروں سے ستاروں کی حدوں تک

اس شہر میں سب کچھ ہے بس اِک تیری کمی ہے



اپنے دھوئیں کو چھوڑ گیا آسماں پر

بجھتے ہوئے دیے میں غرور انتہا کا تھا



تجھ کو احساس ہی کب ہے کہ کسی درد کا داغ

آنکھ سے دل میں اتر جائے تو کیا ہوتا ہے



وہ جن کے قہقہوں سے لرزتی تھی زندگی

کہتے ہیں ان کی آنکھ بڑی سوگوار تھی



صورت جن کی اجلی اجلی من تاریک سمندر ہو

ایسے پیارے یار سے محسن صحراؤں کے ناگ بھلے

 


اے بچھڑ کر نہ پلٹنے والے

تیرے رستے میں کھڑا ہے کوئی



وہ سلیقے سے ہوئے ہم سے گریزاں ورنہ

لوگ تو صاف محبت میں مُکرتے دیکھے



طلوعِ صبح سے پہلے ہی بُجھ نہ جائیں کہیں

یہ دشتِ شب میں ستاروں کی ہمسفر آنکھیں



اس وقت ہے تتلی کی طرح دوشِ ہوا پر

اس وقت کہاں بس میں ہمارے تیرا آنچل

 


اس کے اوصاف و خصائل نے مجھے جیت لیا محسن

میرے مریدوں میں تھا اک شخص پیروں جیسا



محسن وہ ساتھ لے گئے ہر منظرِ حیات

ٹوٹا ھوا سہ دل پسِ منظر پڑا ہے



پتھر ہو تو کیوں خوفِ شبِ غم سے ہو لرزاں

انساں ہو تو جینے کی ادا کیوں نہیں آتی



جائز تھی یا نہیں تیرے حق میں تھی مگر

کرتا تھا جو دل کبھی وہ وکالت تمام شُد



مڑ مڑ کے اسے دیکھنا چاہیں میری آنکھیں

کچھ دور مجھے چھوڑنے آیا تھا جو اِک شخص



اس کو محسن کی کیا ضرورت ہے

جس کے محسن ہزار ہو جائیں



آخرِ شب وہ کسی یاد کی آہستہ روی

جیسے رَگ رَگ میں اترتا چلا جائے کوئی



آنکھیں کھلی رہیں گی تو منظر بھی آئیں گے

زندہ ہے دل تو اور ستمگر بھی آئیں گے


وہ دل میں تبسم کی کِرن گھولنے والا

روٹھے تو رُتوں کو بھی سنورنے نہیں دیتا


  • Khalil Ur Rehman Qamar


اَب کیا کہیں یہ سنگدلی ہے کہ بے حسی

دل ہے غموں کی زد پہ مگر آنکھ نم نہیں ⁦



یہی کے سب کی کمانیں ہمی ٹوٹی ہیں

چلو حسابِ صفِ دوستاں تو پاک ہوا



عشق میں محسن کہاں کا جیتنا

ہارنے میں کامرانی اور ہے



کچھ حادثوں سے گر گئے محسن زمیں پر

ہم رشکِ آسماں تھے ابھی کل کی بات ہے



عجب نصیب تھا محسن کہ بعد مرگ مجھے

چراغ بن کر خود اپنی لحد پہ جلنا تھا



جانتا تھا کہ مجھے موت سکوں بخشے گی

وہ ستمگر تھا سو جینے کی دعا دی اس نے

 


اے محتسبِ شہر نہیں تجھ سے شکایت

ہم خود ہی دل و جاں کی تباہی کا سبب ہیں



ابھی منتشر نہ ہو اجنبی نہ وصال رُت کے کرم جتا

جو تیری تلاش میں گم ہوئے کبھی ان دنوں کا حساب کر



اجاڑ رُت کو گلابی بنائے رکھتی ھے

ھماری آنکھ تیری دید سے وضو کر کے

 


واسطہ حُسن سے کیا شدتِ جذبات سے کیا

عشق کو تیرے قبیلے یا میری ذات سے کیا



مٹ گئی حسرتِ دیدار بھی رفتہ رفتہ

ہجر میں حسرتِ دیدار کہاں تک جاتی

تو بہت دور بہت دور گیا تھا مجھ سے

میری آواز میرے یار کہاں تک جاتی



Mohsin Naqvi Islamic Poetry


  • Ahmad Faraz


کس نے مقتل کی زمیں چھو کہ معلیٰ کر دی

پوچھنا کربوبلا سے یہ ہنر کس کا ہے


تھا سفیرِ عشق تنہا جانثاری کے لیے

مسجدِ کوفہ میں تھے یوں تو نمازی بے بہا


محسن میں فقط خاکِ شفا پر نہیں نازاں

سجدوں کو مُیسر ہے درِ شاہِ نجف ع بھی


خوش ہو اے بلندیوں کی خواہش

میں نوکِ نیزہ پہ سج گیا ہوں


جس کو ڈوبا ہوا سورج بھی پلٹ کر دیکھے

ہم اُسے اپنے عقیدے میں علی علیہ السلام کہتے ہیں


کہا خدا نے شفاعت کی بات محشر میں

میرا حبیب کرے کوئی دوسرا نہ کرے


مدینے جا کے نکلنا نہ شہر سے باہر

خدانخواستہ یہ زندگی وفا نہ کرے


اِک درد کا میلہ کہ لگا ہے دل و جاں میں

اِک روح کی آواز کہ رستہ مجھے دینا


Mohsin Naqvi Ghazals In Urdu Font



ایک پل میں زندگی بھر کی اداسی دے گیا

وہ جدا ہوتے ہوئے کچھ پھول باسی دے گیا


نوچ کر شاخوں کے تن سے خشک پتوں کا لباس

زرد موسم بانجھ رُت کو بے لباسی دے گیا 


صبح کے تارے میری پہلی دعا تیرے لیے

تو دل بے صبر کو تسکین ذرا سی دے گیا 


لوگ ملبوں میں دبے سائے بھی دفنانے لگے

زلزلہ اہل زمیں کو بدحواسی دے گیا 


تند جھونکے کی رگوں میں گھول کر اپنا دھواں

اِک دیا اندھی ہوا کو خود شناسی دے گیا 


لے گیا محسن وہ مجھ سے ابر بنتا آسماں

اس کے بدلے میں زمیں صدیوں کی پیاسی دے گیا 




بھڑکائیں میری پیاس کو اکثر تیری آنکھیں

صحرا میرا چہرہ ہے سمندر تیری آنکھیں


پھر کون بھلا داد تبسم انہیں دے گا

روئیں گی بہت مجھ سے بچھڑ کر تیری آنکھیں


خالی جو ہوئی شام غریباں کی ہتھیلی

کیا کیا نہ لٹاتی رہیں گوہر تیری آنکھیں 


بوجھل نظر آتی ہیں بظاہر مجھے لیکن

کھلتی ہیں بہت دل میں اتر کر تیری آنکھیں 


اب تک میری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتا

بھیگی ہوئی اک شام کا منظر تیری آنکھیں


ممکن ہو تو اک تازہ غزل اور بھی کہہ لوں 

پھر اوڑھ نہ لیں خواب کی چادر تیری آنکھیں 


میں سنگ صفت ایک ہی رستے میں کھڑا ہوں

شاید مجھے دیکھیں گی پلٹ کر تیری آنکھیں 


یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسن

وہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تیری آنکھیں 

 




یہ دل یہ پاگل دل میرا کیوں بجھ گیا آوارگی

اس دشت میں اک شہر تھا وہ کیا ہوا آوارگی


کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا

میں نے کہا تو کون ہے اس نے کہا آوارگی 


لوگو بھلا اس شہر میں کیسے جئیں گے ہم جہاں

ہو جرم تنہا سوچنا لیکن سزا آوارگی 


یہ درد کی تنہائیاں یہ دشت کا ویراں سفر

ہم لوگ تو اکتا گئے اپنی سنا آوارگی 


اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا میرے غم کا سبب صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا آوارگی 


اس سمت وحشی خواہشوں کی زد میں پیماںِ وفا

اس سمت لہروں کی دھمک کچا گھڑا آوارگی 


کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں نے خواب میں

محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا آوارگی 




جب سے اس نے شہر کو چھوڑا ہر رستہ سنسان ہوا

اپنا کیا ہے سارے شہر کا اِک جیسا نقصان ہوا


یہ دل یہ آسیب کی نگری مسکن سوچوں وہموں کا

سوچ رھا ھوں اس نگری میں تو کب سے مہمان ھوا 


صحرا کی منہ زور ہوائیں اوروں سے منسوب ہوئیں

مفت میں ھم آوارہ ٹھہرے مفت میں گھر ویران ہوا 

 

میرے حال پہ حیرت کیسی درد کے تنہا موسم میں

پتھر بھی رو پڑتے ہیں انسان تو پھر انسان ہوا


اتنی دیر میں اجڑے دل پر کتنے محشر بیت گئے

جتنی دیر میں تجھ کو پا کر کھونے کا امکان ھوا


کل تک جس کے گرد تھا رقص اِک عام انبوہ ستاروں کا

آج اسی کو تنہا پا کر میں تو بہت حیران ہوا


اس کے زخم چھپا کر رکھیے خود اس شخص کی نظروں سے

اس سے کیسا شکوہ کیجئے وہ تو ابھی نادان ہوا

 

جن اشکوں کی پھکی لو کو ہم بے کار سمجھتے تھے

ان اشکوں سے کتنا روشن اِک تاریک مکان ہوا 


یوں بھی کم آمیز تھا محسن وہ اس شہر کے لوگوں میں

لیکن میرے سامنے آ کر اور بھی کچھ انجان ھوا 

 



کس نے سنگ خامشی پھینکا بھرے بازار پر

اک سکوتِ مرگ طاری ہے در و دیوار پر


تو نے اپنی زلف کے سائے میں افسانے کہے

مجھ کو زنجیریں ملی ہیں جراتِ اظہار پر

 

شاخِ عریاں پر کھلا اک پھول اس انداز سے

جس طرح تازہ لہو چمکے نئی تلوار پر 


سنگ دل احباب کے دامن میں رسوائی کے پھول

میں نے دیکھا ہے نیا منظر فرازِ دار پر 


اب کوئی تہمت بھی وجہِ کربِ رسوائی نہیں

زندگی اِک عمر سے چپ ہے ترے اصرار پر


میں سر مقتل حدیث زندگی کہتا رہا

انگلیاں اٹھتی رہیں محسن میرے کِردار پر


   Read More...


  • Tahzeeb Hafi


  • Sagar Poetry


  • Saghar Siddiqui


  • Munir Niazi


  • Parveen Shakir


  • Amjad Islam Amjad


  • Allama Iqbal


  • Khalil Ur Rehman Qamar


  • Mir Taqi Mir


  • Mirza Ghalib

  • Ahmad Faraz

  • Mohsin Naqvi


  • Sad Poetry

  • Urdu Ghazal

  • Urdu Poetry

  • Love Poetry