Mohabbat Rog Hoti Hai Poetry

Kawish Poetry

 

urdu poetry

مُحبت رُوگ ہوتی ھے کہا بھی تھا

رُولا کر خود بھی روتی ھے کہا بھی تھا


کِنارے کے قریب لے جا کر

یہ کشتی کو ڈبوتی ھے کہا بھی تھا


اُسے تم دل کی دھرتی کا پتا مت دو

یہ اس میں درد بوتی ھے کہا بھی تھا


مُحبت میں خوشی کے بعد غم کی رُت

بہت نزدیک ہوتی ھے کہا بھی تھا


لُٹا کر دل کو رُونے سے بھی کیا حاصل

بہت نایاب مُوتی ھے کہا بھی تھا


اَزل سے اُس کی فطرت ھے زمانے کو

جگا کر خود یہ سوتی ھے کہا بھی تھا


یہ سر سے پاؤں تک بس راکھ کر دیگی

بہت برباد کرتی ھے کہا بھی تھا


۔۔۔