سخت سے سخت گرمیوں میں اے سی چلانا اب ضروری ہو گیا ہے. جب کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے بہت سے لوگ سولر پینل لگانے کا سوچتے ہیں، لیکن زیادہ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے نہیں خرید پاتے. ہم آپ کو بتائینگے کہ کون سے اے سی میں کتنی سولر پلیٹس درکار ہوتی ہیں.
ایک اشاریہ پانچ ٹن اے سی چلنے کے لئے 1.5 سے 2.0 کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی لیتا ہے، اس لحاظ سے 500 واٹ کے پینل کی 6 سے 7 پلیٹیں درکار ہونگی. اس کے علاوہ اگر آپ 585 واٹ کی سولر پلیٹس لے رہے ہیں تو 5 سے 6 سولر پلیٹس کافی ہوں گی.
ایک ٹن اے سی چلانے کے لیے 500 واٹ کی 3 سے 4 سولر پینل پلیٹیں خریدنا کافی ہوں گی. اگر پلیٹ زیادہ واٹ کی ہوں تو کم بھی کی جاسکتی ہیں.