Best Of Ashfaq Ahmed Quotes In Urdu

ashfaq ahmed quotes, ashfaq ahmed quotes in urdu, ashfaq ahmed quotes in urdu about life, ashfaq ahmed quotes images, ashfaq ahmed quotes about life
Kawish Poetry

 Ashfaq Ahmed Quotes





ashfaq ahmed quotes
ashfaq ahmad


بے حد محبت انسان کو اپنی حد میں لے آتی ھے۔


ashfaq ahmed quotes


جو اپنی غرض کے لیے تم سے دوستی رکھے اس کی دوستی سے ہٹ جاؤ۔


ashfaq ahmed quotes


انسان پر کئی طرح کا بوجھ ہوتا ھے ہمارے اوپر سب سے بڑا بوجھ تکبّر کا ہوتا ھے اور ہم یہ جانے بغیر کہ خدا کے نزدیک کون بڑا ھے اور کون گھٹیا فیصلے خود ہی کرتے رہتے ھیں۔


ashfaq ahmed quotes


کوشش کرو جس چیز کے لیے تم خود ترس رہے ہو کوئی دوسرا آپ کی وجہ سے نہ ترسے پھر چاہے وہ رشتے ہوں خوشیاں ھوں یا سکون ھو۔


ashfaq ahmed quotes


من کی میل کو ختم کرنے کے لئے پہلے اپنی "میں" کو ختم کرو اور "میں" کو ختم کرنے کے لیے عاجز بننا ضروری ھے اور عاجز بننے کے لیے ضروری ھے کہ تو اپنے آپ کو بھول جا کہ تو کیا ھے بس اتنا یاد رکھ کہ تو خاک ھے اور تجھے خاک میں ہی جانا ھے۔


ashfaq ahmed quotes


والدین کی روک ٹوک بھی ایک نعمت ھے ورنہ اولاد ذلیل و رُسوا ہو جاتی ھے۔


ashfaq ahmed quotes


لذتیں وقتی اور ہنگامی ہوتی ہیں لیکن مسرتیں شادمانیاں مستقل ہوتی ہیں لذتوں کا جسم سے تعلق ہوتا ہے اور خوشیوں کا روح سے۔


ashfaq ahmed quotes


دورانِ گفتگو سب سے بڑی غلطی جو ہم کرتے ہیں، وہ یہ ہوتی ہے کہ ہم سمجھنے کے لیے نہیں سنتے بلکہ جواب دینے کے لیے سنتے ہیں۔


ashfaq ahmed quotes in urdu


جیسے ایک چیونٹی سمندر کو نہیں سمجھ سکتی اسی طرح انسان اللہ تعالی کے راز افعال کام اور قانون کو نہیں جان سکتا۔


ashfaq ahmed quotes in urdu


وقت سے پہلے اور قسمت سے زیادہ نہیں ملتا۔


ashfaq ahmed quotes in urdu


روحانیت سکھائی نہیں جاتی پڑھائی نہیں جاتی اختیار کی جاتی ھے۔


ashfaq ahmed quotes in urdu


مسلمانوں کے نہ رُکنے والے زوال کی وجہ یہ ہی ہے کہ ہم نے آسانیاں تقسیم کرنے کے بجائے رُکاوٹیں کھڑی کرنے کا فن سیکھ لیا ھے۔


ashfaq ahmed quotes in urdu


میں نے پوچھا بابا جی حَسد کیا ہے؟
کہنے لگے رب کی تقسیم سے اختلاف رکھنا۔


ashfaq ahmed quotes in urdu


ضرورت سے زیادہ اچھے بنو گے تو ضرورت سے زیادہ استعمال کیے جاؤ گے۔


ashfaq ahmed quotes in urdu


فاتحہ لوگوں کے مرنے پہ نہیں
احساس کے مرنے پہ پڑھنی چاہیے
کیونکہ لوگ مر جائیں تو صبر آتا ھے
مگر احساس مر جائے تو معاشرہ مر جاتا ھے۔


ashfaq ahmed quotes in urdu


جتنا ملے قبول کرلینا چاہیے ہو سکتا ھے یہ بھی ہماری اوقات سے زیادہ ہو ہم تو گناہ گار بندے ہیں اس کا فضل تو ہر وقت ہمارے عیب چھپاتا ھے۔




دوسروں کو نصیحت کے پھول دیتے وقت خود انکی خوشبو لینا نہ بھولیں۔




جی کرتا ھے ایک دن زہر دے دوں دعوت پر بلا کر ساری خواہشات کو۔




زمین انتقال کے بعد بندے کی ہوتی ھے، اور بندہ انتقال کے بعد زمین کا ہو جاتا ھے۔




جھوٹ بولنے کے بعد ایک اچھے حافظے کی ضرورت ھوتی ھے۔




کوشش کرو جس چیز کے لیے تم خود ترس رہے ہو کوئی دوسرا آپ کی وجہ سے نہ ترسے۔




یہ بڑے سوچنے کی بات ھے اگر احساس مرجائے تو معاشرہ مر جاتا ھے۔


فکر نہ کریں لوگ بھول جائیں مگر اللہ نہیں بھولتا آپ کی نیکی، نہ لوگوں کی زیادتی۔


وہ آنکھیں جو زندگی کی راہوں کو روشن کرتی ہیں
وہ دماغ کی آنکھیں نہیں ہوتیں
بلکہ دل کی آنکھیں ہوتی ہیں
اگر دل اندھا ہے تو زندگی کی راہ تاریک ہی رہے گی اور ساری عمر اندھیرے میں گزر جائے گی۔


وقت کے سمجھانے کا طریقہ سخت اور کربناک ہوتا ھے، مگر یہ بھی سچ ھے کہ وقت کی سمجھائی بات حتمی ہوتی ھے اور ساری زندگی کے لیے سمجھ آ جاتی ھے۔


وہ شخص ذہین ھے جو خود کو ہر ماحول میں ایڈجسٹ کر دے۔


بے شک نصیب اللہ کے ہاتھ میں ھے لیکن دعا کرنے کا اختیار اس نے ہمیں دیا ھے اور دعا ہی تو ھے جس سے نصیب بدلا جا سکتا ھے۔


جب تک ہم خدا کی ذات سے رابطہ اور تعلق استوار نہیں کریں گے زندگی کی سلوٹیں بھی دور نہیں ہوں گی۔



اب وقت کا تقاضا ھے کہ اپنے آپ تک ہی محدود رہا جائے۔



جو خوشیاں لوگوں کو ملیں وہ آپ کو نہیں ملیں لیکن جو غم لوگوں کو ملے وہ بھی تو آپ کو نہیں ملے ہمیشہ اپنے حال سے شکر ادا کرتے رہیں۔



اور جب ھم بڑے ہو جاتے ہیں تو ہماری محبت مذہبوں قوموں فرقوں اور تہذیبوں کی محتاج ہوتی ھے۔



اس دنیا میں سب سے بڑا افلاس محبت کی کمی ھے۔



بچپن میں خواہشیں جوانی میں خواب ادھیڑ عمر میں ضرورتیں اور بڑھاپے میں حقیقتیں سونے نہیں دیتی ہیں۔



بچھڑے ہوئے لوگوں کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں انہیں کبھی فراموش نہ کریں انہیں ہماری دعاؤں کا انتظار رہتا ھے ویسے ہی جیسے وہ دنیا میں تھے۔