Izzat Poetry In Urdu Sms 2 Lines

izzat poetry, izzat poetry in urdu, aurat ki izzat poetry, larki ki izzat poetry, aurat ki izzat poetry in urdu, izzat poetry in urdu sms, izzat poetr
Kawish Poetry

 

Read a izzat poetry, izzat poetry in urdu, aurat ki izzat poetry, larki ki izzat poetry, aurat ki izzat poetry in urdu, izzat poetry in urdu sms, izzat poetry urdu, biwi ki izzat poetry.


Izzat Poetry




Izzat poetry


میرا دل محبت سے زیادہ عزت کو پسند کرتا ہے




جو محبت عزت دے کر سجائی جاتی ہے
یقین مانو وہ ہمیشہ نبھائی جاتی ہے



وہ جو میرے سینے پہ سونے کی ضد کرتے تھے

آج کہتے ہیں ہاتھ چھوڑو میری عزت کا سوال ہے




عزتِ نفس سے ہر حرف کو نیچا رکھو
اپنی آواز نہیں ظرف کو اُونچا رکھو



عورت کی عزت کرنا سیکھو
کل کو تمہارے ہاتھوں میں بھی بیٹی ہوگی



عورت کی عزت وہی مرد کرتا ہے
جسکی پرورش ایک اچھی ماں نے کی ہو



زندگی میں ایسے لوگوں کا چناؤ کرو
جنکو عزت دینے پر وہ خود سے بڑھ کر آپکو عزت دہں




بڑھتی نہیں عزت خود بڑھانے سے
یہ عطا ہے خدا کی جسے چاہے نواز دے


آپ کا جسم نہیں آپ کی عزت عزیز ہے
میں اپنی عمر کے لڑکوں کی طرح نہیں سوچتا




ان کو ناموس بھی عزت بھی پذیرائی بھی
مجھ کو رونے کو میسر نہیں تنہائی بھی



نہ ہر لڑکا عزت سے کھیلنے والا ہوتا ہے
نہ ہی ہر لڑکی بد کِردار ہوتی ہے




عزت پر لگے داغوں کو دھونے کون آتا ہے
کسی کے لئے اپنے معیار کو کھونے کون آتا ہے

مرشد چلو اتنا تو ہوا کہ وہ موت کی خبر سن کر آئی
مگر بتاؤ ہونٹ لال کرکے میت پہ رونے کون آتا ہے




وہ راستے ترک کرتی ہوں وہ منزل چھوڑ دیتی ہوں
جہاں عزت نہیں ملتی وہ محفل چھوڑ دیتی ہوں

کناروں سے اگر میری خودی کو ٹھیس پہنچے تو
بھنور میں ڈوب جاتی ہوں وہ ساحل چھوڑ دیتی ہوں

مجھے مانگے ہوئے سائے ہمیشہ دھوپ لگتے ہیں
سو سورج کے گلے پڑتی ہوں بادل چھوڑ دیتی ہوں

تعلق یوں نہیں رکھتی کبھی رکھا کبھی چھوڑا
جسے میں چھوڑتی ہوں پھر مسلسل چھوڑ دیتی ہوں