![]() |
urdu ghazal |
تقدیر کو جو بدلے , تدبیر ڈھونڈتا ھوں
میں خوابِ زندگی کی تعبیر ڈھونڈتا ھوں
خوشیوں سے زندگی جو معمور میری کر دے
اس دہر میں حسیں وہ تصویر ڈھونڈتا ہوں
جینے کا حق بھی حاصل عزّت سے اب نہیں ھے
انسان کی وہ کھوئی توقیر ڈھونڈتا ھوں
چاہت سے تجھکو پانا ممکن نہیں رہا تو
اپنی دعا میں تیری تاثیر ڈھونڈتا ھوں
مستانہ جلوہ گر ھے معصوم زندگانی
افسانہ بن کے آئے تحریر ڈھونڈتا ہوں
لوگوں کی نفرتوں نے توڑا ھوا ھے مجھکو
دل پارہ مطمئن ھو تعمیر ڈھونڈتا ھوں
ہر موڑ پر کھڑا ھوں منرل کی جستجو میں
رستہ دکھا دے ایسی تنویر ڈھونڈتا ھوں
ھو روح کی تسلی اور قلب کی بھی تسکیں
نورانی پیار کی وہ جاگیر ڈھونڈتا ھوں
...