So today we have chosen some great poems about rain, understanding the mood of lovers. I hope you will like it very much.
Hello friends, Bash has played an important role in human life since time immemorial. Whether it's the beautiful and heartbreaking memories of old age, from the paper boat of childhood to the fiery love and separation of youth. That is why they say that.
Rain is just the name of the drops dripping from the clouds, but lovers and poets sometimes liken it to tears, so rain has an eternal place in the poetry of poets.
If it rains at the time of meeting the lover and the beloved, then it becomes a beautiful season. But if it happens at the time of separation of love, then it causes the pain of separation to increase
Just as rain makes plants and grass grow on the earth, so does rain make the wounds of old memories worse.
Barish Poetry
Barish Poetry |
یہ رِم جِھم یہ بارش یہ آوارگی کا موسم
ہمارے بس میں ہوتا تیرے پاس چلے آتے
آج بارش بھی تیرے درد کی طرح ہے
ہلکی ہلکی ہے پر ہوتی جا رہی ہے
Kiya rog day gayi hay ye nayy mosam ki barish
Mujhy yaad a rahy hain mujhy bhool jany waly
کیا رُوگ دے گئی ہے یہ نئے موسم کی بارش
مجھے یاد آرہے ہیں مجھے بھول جانے والے
بات تو سچ ہے مگر دل مانتا ہی نہیں
کہ بارش میں میرا گھر جلا کیسے
بارش ہوئی تو تیری خوشبو کے قافلے
ایسے اُڑے کہ شہر گُلابوں سے بھر گیا
وہ تیرے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پہ برس گئیں
دلِ بے خبر میری بات سُن اُسے بُھول جا اُسے بُھول جا
سوچو تو کیا لمحہ ہوگا
بارش 🌧 چھتری ⛱ تم 👫 اور میں
یہ بارش کا موسم یہ ٹھنڈا سماں
یہ بھی کوئی وقت ہے ہم سے دور رہنے کا
تم جو ہوتے تو بات اور تھی
اب کی بارش تو صرف پانی ہے
وہ بارش کے بعد بننے والی قوسِ قزح کے جیسا تھا
بچھڑ کر سارے شہر کی رونقیں پامال کر گیا
ہمارے شہر آجاؤ صدا برسات رہتی ہے
کبھی بادل برستے ہیں کبھی آنکھیں برستی ہیں
بادل بارش تیرے شہر کی ٹھنڈی ہوائیں
جہاں تم سوچو ! وہیں ہوں میں
اُداس پھرتا ہے محلے میں بارش کا پانی
کشتیاں بنانے والے بچے اب عشق کر بیٹھے ہیں
شبِ غم کی بارش میں تیرا عکس نظر آتا ہے
تیری یادوں تیری باتوں کا رقص نظر آتا ہے
بارش کی بوندیں ہی اسے میری یاد دلادیں
بارش میں کبھی ہم بھی ساتھ چلے تھے
اتنے سلیقے سے یاد آتے ہو تم
جیسے بارش ہو وقفے وقفے سے
ساری رات ان کی گود میں ہمارے آنسو گرتے رہے
صبح ہوئی تو وہ بولے رات بارش کمال کی تھی
زمینِ درد کی مٹی مہکتی رہتی ہے
کبھی رُکتی ہی نہیں انتظار کی بارش
ہمیں اس سے اتنی محبت ہے کہ کیا بتائیں
اگر بارش کی بوندیں بھی اس کو چھو لے تو بہت جلن ہوتی ہے
تم کہتے تھے نہ کتنا پیار ہے تم سے
لو آج گِن لو یہ بارش کی بوندیں
یہ موسم کی بارش
یہ بارش کا پانی
یہ پانی کی بوندیں
تجھے ہی تو ڈھونڈیں
اے بارش برس برس اور زور سے برس
آج اپنے ساتھ اس کی یادوں کو بھی بہا لے جا
وقت ملے تو تب یاد کرتے ہو
موڈ ہو تب بات کرتے ہو
اِک زمانہ تھا جب ہر پل میسج کرتے تھے
اب تو ریگستان کی بارش کی طرح یاد کرتے ہو
اس بارش سے کہہ دو میرے آنگن میں نہ برسیں
اسے دیکھ کر مجھے کوئی شدد سے یاد آتا ہے
تمہاری یاد کی برسات جب برستی ہے
میں ٹوٹ سی جاتی ہوں کسی کچی جھونپڑی کی طرح
جانے کیوں بارش جب بھی ہوتی ہے
میرے اندر تیری یاد چُھپ چُھپ کر روتی ہے
کیا رُوگ دے گئی ہے یہ نئے موسم کی بارش
مجھے یاد آرہے ہیں مجھے بھول جانے والے
اب کون سے موسم سے کوئی آس لگائے
برسات میں بھی یاد نہ جب ان کو ہم اے
رِم جِھم رِم جِھم برس رہی ہے
یاد تمہاری قطرہ قطرہ
بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگے ہم
چپ چاپ سوگوار تمہیں سوچتے رہے
برسات کے آتے ہی توبہ نہ رہی باقی
بادل جو نظر آئے بدلی میری نیت بھی
اُف یہ بارش یہ ٹھنڈک یہ سرد ہوائیں
اے موسم تو سب لے آیا سوائے اُس کے
فراقِ یار کی بارش ملال کا موسم
ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
جو برس گئی تو بہار ہیں
جو ٹھہر گئی تو قرار ہیں
کبھی آ گئیں یونہی بے سبب
کبھی چھا گئیں یونہی روز و شب
کبھی شور ہے کبھی چپ سی ہیں
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
کسی رات میں کسی یاد کو
اِک دبی ہوئی سی راکھ کو
کبھی یوں ہوا کہ بجھا دیا
کبھی خود سے خود کو جلا دیا
کبھی بوند بوند میں گم سی ہیں
یہ بارشیں بھی تم سی ہے
January Ki Pehli Barish Poetry
وہ جسے بارش پسند نہ تھی آج دیر تک تنہا
جنوری کی بارش میں بھیگتا رہا
دینے آئی ہے میرے درد کی قیمت مجھ کو
کتنی ہمدرد ہے یہ جنوری کی پہلی بارش
عجیب سا شور ہے جنوری کی پہلی بارش میں صاحب
کے جس سے کہیں کسی کو یاد کرتے ہوئے کوئی رُو پڑا ہو
اُف یہ حسیں موسم اور یہ جنوری کی پہلی بارش
پتہ تو کرو سارے عاشق زندہ تو ہیں نا
وہ یاد آیا کچھ یوں کہ لوٹ آئے سب سلسلے
سرد ہوا سبز پتے اور جنوری کی پہلی بارش
یہ ٹھنڈی ہوا یہ رِم جِھم اور جنوری کی پہلی بارش
ہم اگر دور نہ ہوتے تو مل کر میٹھے پکوڑے کھا رہے ہوتے
آج تو آ جاؤ ظبط کے سارے بندھن توڑ کر
آج پھر عروج پر ہے درد بھی بارش بھی
اور تمہاری یاد بھی
تیرے بغیر اس موسم میں وہ مزہ کہاں
کانٹوں کی طرح چبھتی ہے جنوری کی پہلی بارش
Pehli Barish Poetry
جسے کبھی بارش پسند نہ تھی
نہ جانے کیوں آج دیر تک تنہا جنوری کی پہلی بارش میں بھیگتا رہا
سرد موسم قاتل راتیں اور جنوری کی پہلی بارش
ہائے کوئی تو ہوتا جسے ہم بھی اپنا کہتے ہیں
پھر سے تیری یاد میری چوکھٹ پہ کھڑی ہے صاحب وہی سردی وہی بارش اور وہی دلکش جنوری ہے
Barish or teri yaad Poetry
بارش کا برسنا اور تیری یاد کا برسنا
اب تو ہی بتا میں کس میں بھیگو بارش میں یا تیری یاد میں
Barish Ki Barasti Boondon Ne Urdu Poetry
بارش کی برستی بوندوں نے جب دستک دی دروازے پر
محسوس ہوا ، تم آئے ہو ، انداز تمہارے جیسا تھا
Tum apny ho is liye kehta hon
Mohabbat rait ki tarah hay
Aandhi aye to urr gai
Barish barsi to beh gai
Kabhi sehra ki ho k reh gai
Suno !!
Tum apny ho is liye kehta hon
Mohabbat kabhi wafa nahi karti
Taluq toor deti hay par juda nahi karti
Mohabbat maar deti hay laken khud nahi marti
Suno !!
Tum apny ho liye kehta hon
Tum lout jao ye rasta acha nahi
Sab dhoka hay koi sacha nahi
Suno !!
Tum apny ho is liye kehta hon
Mohabbat wafa nahi karti
پھر ساون رُت کی پُون چلی تم یاد آئے
پھر پتوں کی پازیب بجی تم یاد آئے
پھر کونجیں بولیں گھاس کے ہرے سمندر میں
رُت آئی پیلے پھولوں کی تم یاد آئے
پھر کاگا بولا گھر کے سونے آنگن میں
پھر اَمرت رَس کی بوند پڑی تم یاد آئے
پہلے تو میں چیخ کے رُویا اور پھر ہنسنے لگا
بادل گرجا بجلی چمکی تم یاد آئے
دن بھر تو میں دنیا کے دھندوں میں کھویا رہا
جب دیواروں سے دُھوپ ڈھلی تم یاد آئے