Two Line Poetry In Urdu On Life

two line shayari in urdu on life, deep shayari on life urdu, heart touching poetry in urdu 2 lines sms, sad poetry sms in urdu 2 lines text messages
Kawish Poetry

 Two Line Poetry In Urdu On Life



two line shayari in urdu on life


چھوڑو یہ بات ملے زخم کہاں کہاں سے مجھے
اے زندگی اتنا بتا اور کتنا سفر باقی ہے



میں نے بھی بدل دیے اصولِ زندگی
اب جو یاد کرے گا وہی یاد رہے گا


زندگی تیرے تعاقب میں یہ لوگ
اتنا چلتے ہیں کہ مر جاتے ہیں


اس زندگی کو کیسے کہوں اپنی زندگی
اِک سانس بھی نہیں ہے میرے اختیار میں


بانسری سے سیکھ لیجیے سبق زندگی جینے کا
کتنے چھید ہیں سینے میں پھر بھی گُنگُناتی ہے


زمانے سے بھی نہ سیکھ سکا زندگی کا سبق
نادان نادان ہی رہا الٹا بھی لکھا سیدھا بھی لکھا



فقیرِ وقت جب آگیا بادشاہت کے روپ میں "مُرشد"
بڑے بڑے حرام خوروں نے طرزِ زندگی بدل ڈالی
 


اتنا کیوں سکھائے جا رہی ہے زندگی
ہم نے کونسا یہاں صدیاں گزارنی ہیں


ہم زندگی کی جنگ میں ہارے ضرور ہیں
لیکن کسی مقام پر پسپا نہیں ہوئے


مت پوچھ کہ کس طرح سے چل رہی ہے زندگی
اس دور سے گزر رہے ہیں جو گزرتا ہی نہیں



مانگا تو تھا ہم نے اسے ہر فجر کی دعا میں
پر شاید اس کو پانے والا تہجد کا پابند تھا



اے زندگی بار بار نہ رلایا کر
ہر کسی کے پاس چُپ کرانے والا نہیں ہوتا



کتنا مشکل ہے یہ زندگی کا سفر
خدا نے مرنا حرام کیا لوگوں نے جینا


یہی زندگی مصیبت یہی زندگی مُسرت
یہی زندگی حقیقت یہی زندگی فسانہ



انا کے موڑ پر بچھڑے تو ہمسفر نہ ملے
ہم ایک ہی شہر میں رہ کر زندگی بھر نا ملے



زندگی کی سچائی یہی ہے کہ چاہے کوئی کتنا بھی پیار کرنے والا کیوں نہ ہو
ایک وقت آنے پر سب کا اصلی چہرہ سامنے آ ہی جاتا ہے



زندگی ہونٹوں پر بکھری مسکراہٹ سے بہت مختلف ہے



مرضی ہے تمہاری مار ڈالو یا جینے دو ہمیں
دل بھی تیرا ہم بھی تیرے حق بھی تیرا 



پھر سے وہی اسکول کا بستہ دے دو نہ ماں
مجھے زندگی کا سبق بہت مشکل لگتا ہے


سانسوں کو جو محبت دھڑکن سے ہے
مجھے ایسی محبت تم سے ہے


اے زندگی مجھے معاف کرنا
رسوا کیا تجھے اوروں کے لیے 


مجھ میں عیب تو ہوں گے بہت مگر
زندگی میں کبھی مطلب کے لئے تعلق نہیں رکھا



نکالا مجھ کو جنت سے فریبِ زندگی دے کر
دیا پھر شوقِ جنت کیوں یہ حیرانی نہیں جاتی